Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی حکومت کانوازشریف دورمیں مشعل اوباماکی طرف سےتعلیم کیلئےدئیےگئےفنڈزکی تحقیقات کا اعلان

شریف خاندان نےدولت کی لالچ میں پاکستان کوبدنام کردیا،شہبازشریف اینڈ سنزکےکالےدھن اورمنی لانڈرنگ کےمزید شواہد سامنےآئے ہیں،زلزلہ متاثرین کیلئے برطانوی امداد پر بھی شریف خاندان نے ہاتھ صاف کیے،برطانوی اخبارات میں ایک ایک لفظ کی چھان بین کے بعد رپورٹ شائع کی جاتی ہے، مریم صفدر اب اسے حکومت کی انتقامی کارروائی نہیں کہہ سکیں گی،برطانوی اخبار کی خبر شریف خاندان کیخلاف ایک ٹریلر ہے،دو سیاسی اداکار سیاسی تھیٹر لگاتے ہیں جن کی بات گھر والے بھی نہیں مانتے،تاجر تنظیموں سے کہتی ہوں کسی کے ذاتی مفادات کا حصہ نہ بنیں، حکومت کا بازو بن کر ملک کو مشکلات سے نکالیں، ملک اصلاحات کے بغیر نہیں چل سکتا، میڈیا سے گفتگو

سیالکوٹ ۔وفاقی حکومت نےنوازشریف دورمیں مشعل اوباما کی طرف سےتعلیم کیلئےدئیےگئےفنڈزکی تحقیقات کااعلان کرتےہوئےکہاہےکہ شریف خاندان نےدولت کی لالچ میں پاکستان کوبدنام کردیا،شہبازشریف اینڈ سنزکےکالےدھن اورمنی لانڈرنگ کےمزید شواہد سامنےآئے ہیں،زلزلہ متاثرین کیلئےبرطانوی امدادپربھی شریف خاندان نےہاتھ صاف کیے،برطانوی اخبارات میں ایک ایک لفظ کی چھان بین کےبعد رپورٹ شائع کی جاتی ہے،مریم صفدراب اسےحکومت کی انتقامی کارروائی نہیں کہہ سکیں گی،برطانوی اخبارکی خبرشریف خاندان کیخلاف ایک ٹریلر ہے،دو سیاسی اداکار سیاسی تھیٹر لگاتے ہیں جن کی بات گھر والے بھی نہیں مانتے،تاجر تنظیموں سےکہتی ہوں کسی کے ذاتی مفادات کا حصہ نہ بنیں، حکومت کا بازو بن کر ملک کو مشکلات سے نکالیں، ملک اصلاحات کے بغیر نہیں چل سکتا۔

اتوار کو یہاں معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےپریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ تحریک انصاف کی قیادت ملک کا کھویاہوا وقاربحال کرنےکیلئے اقدامات کررہی ہے،پاکستان کےسبزپاسپورٹ کودنیابھرمیں عزت دلائیں گے۔ انہوں نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کےعوام کےحقوق کیلئےکوشاں ہیں۔

انہوں نےکہاکہ شہبازشریف اینڈ سنزکےکالےدھن اورمنی لانڈرنگ کےمزید شواہد سامنےآئےہیں،زلزلہ متاثرین کیلئےبرطانوی امداد پر بھی شریف خاندان نےہاتھ صاف کیے۔انہوں نےکہاکہ منی لانڈرنگ اورکرپشن کاماہرخاندان برطانیہ کوبھی چونالگانےسے بازنہ آیا،اس خاندان نےزلزلہ متاثرین کےلیےبرطانوی امداد پربھی ہاتھ صاف کیا، شریف خاندان نے دولت کی لالچ میں پاکستان کوبدنام کردیا۔

فردوس عاشق اعوان نےکہاکہ حدیبیہ پیپرمل سےشروع ہونےوالی منی لانڈرنگ کی واردات اب ٹی ٹی تک جاپہنچی ہےشہبازشریف انگلی ہلاہلاکرخود کوکرپشن سےپاک بیان کرتےتھے،اب شریف خاندان کی کرپشن عالمی ادارےسامنےلائےہیں اوران کاپاکستانی حکومت سے تعلق نہیں،برطانوی اخبار کی رپورٹ نے تمام پاکستانیوں کے سرشرم سے جھکا دئیے ہیں۔

برطانوی اخبارات میں ایک ایک لفظ کی چھان بین کے بعد رپورٹ شائع کی جاتی ہے، مریم صفدر اب اسے حکومت کی انتقامی کارروائی نہیں کہہ سکیں گی۔معاون خصوصی نےکہاکہ مافیاپہلےکرپشن سےپیسےبناتا ہےپھربلیک میلنگ کرکےاداروں کو بدنام کرتاہے،ادارےبدنام نہیں ہوتےتوکرپشن کاسہارالیاجاتاہے،برطانوی اخبارکی اسٹوری نےسارےپاکستانیوں کےسررم سےجھکا دیے،شریف خاندان کی کارستانیاں اسٹوری میں سامنےآگئی ہیں۔برطانوی اخبارکی خبرشریف خاندان کیخلاف ایک ٹریلرہے۔

انہوںنے کہاکہ دولت کے لالچ میں سرکاری عہدوں کااستعمال کیاگیا،شریف خاندان نےمنی لانڈرنگ کیلئےخواتین کوبھی استعمال کیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مافیا نے گٹھ جوڑ سےکرپشن کےذریعےپیسہ کمایا،برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ برطانوی اخبارات میں ثبوت کےبغیرکوئی خبرشائع نہیں ہوتی،برطانیہ نے زلزلہ اور سیلاب متاثرین کیلئے امداد دی تھی۔

فردوس عاشق اعوان نےکہاکہ برطانیہ نےشہبازشریف کےداماد علی عمران کو10لاکھ پاؤنڈ کی اضافی امداد دی تھی،2003میں شریف خاندان کےاثاثےڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ تھے۔فردوس عاشق اعوان نےکہاکہ2018میں شریف خاندان کےاثاثے20کروڑپاؤنڈزتک پہنچ گئے۔انہوں نے کہاکہ دوسیاسی اداکارجماعتیں روزسیاسی تھیٹر لگاتی ہیں،جن کی بات گھروالےبھی نہیں مانتےوہ وزیراعظم کی ساکھ پرانگلیاں اٹھاتےہیں۔

معاون خصوصی نےکہاپاکستان میں میڈیا مکمل طورپرآزاد ہے،حکومت اظہاررائےکی آزادی پریقین رکھتی ہے،میڈیا کارکنوں کےحقوق کا تحفظ وزیراعظم کےایجنڈے میں سرفہرست ہے۔معاون خصوصی نےکہاکہ پاکستان میں کسی بھی ادارےبھی کوئی مقدس گائےنہیں ،بلاتفریق احتساب پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

معاون خصوصی نےکہاکہ نوازشریف نےپارلیمنٹ میں پوری قوم کوگمراہ کیا،قوم حقائق کوجان چکی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مشعل اوباماکی طرف سےتعلیم کیلئےدئیےگئےفنڈزکی تحقیقات کی جائیں گی۔معاون خصوصی نےکہاکہ اپنےسیاسی فائدے کیلئے تاجروں کو ہڑتال پراکسایا جارہا ہے،ان کا ایجنڈا عوام کی فلاح و بہبود کا نہیں بلکہ اپنی جائیدادوں کےتحفظ کا ہے۔

معاون خصوصی نےکہاکہ قوم جن کو رہبرسمجھتی رہی وہ رہزن ثابت ہوئے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان ان کے عزائم کے سامنے چٹان بن کر کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان ان کے کالے کارنامے عوام کے سامنےلاناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پاکستان کی بہتری کیلئے آگے بڑھنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ شریف خاندان قوم سے معافی مانگے اور لوٹا پیسہ واپس کرے۔

معاون خصوصی نےکہاکہ سیاست کابارھواں کھلاڑی 1988کےبعد پہلی بار پارلیمنٹ سےباہرہوا ہے،مولانا فضل الرحمان کی نگاہ بطور عالم دین اسلام پرہونی چاہیےنہ کہ اسلام آباد پر۔انہوں نےکہاکہ تجارت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،حکومت آج بھی تاجروں کو سینےسےلگانےکےلیےتیارہے،تجارت کی آڑمیں سیاست نہیں ہونی چاہیے،تاجرتنظیموں سےکہتی ہوں کسی کےذاتی مفادات کا حصہ نہ بنیں،حکومت کا بازو بن کرملک کو مشکلات سےنکالیں،ملک اصلاحات کےبغیرنہیں چل سکتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.