Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم کا این سی اوسی کو فوری طورپر بحال کرنے کا حکم

ملک میں اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے کیسز سامنے آنے لگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے این سی اوسی کو فوری طورپر بحال کرنے کا حکم دے دیا ۔
ملک میں اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے کیسز سامنے آنے لگے ۔ وزیراعظم نے این سی اوسی کو فوری طورپربحال کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔
پاکستان میں اومیکرون کے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔این آئی ایچ نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے امیکرون کے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ امیکرون کی اس نئی قسم کے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بہترین احتیاطی تدابیر ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننا اورویکسینیشن ہے۔
این آئی ایچ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں ۔ 6ماہ بعد بوسٹرڈوز لگوائیں۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے قائم کیا گیا تھا۔ تاہم کورونا کیسز میں نمایاں کمی آنے کے بعد این سی 31مارچ کو بند کردیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.