Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سیاسی بحران: ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کےلئے بیک اپ پلان پر کام شروع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بیک اپ پلان پر کام شروع کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے جون میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ تین ون ڈے میچزراولپنڈی میں شیڈول ہیں۔ ملک میں سیاسی گہماگہمی کے باعث پی سی بی نے وینیو کی تبدیلی کے لیے ان ہاوس مشاورت کا آغاز کر دیا۔
حکومت سے بھی اس حوالے سے رائے لی جائے گی۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا سیریز سے قبل کوئی وفد انتطامات کا جائزہ لینے پاکستان نہیں آئے گا۔ پی سی بی حکومت کے مشورہ سے ازخود فیصلہ کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.