Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعلی خیبرپختونخواہ کا ایڈہاک ٹیچرز کو تقرری سے ہی مستقل کرنے کا اعلان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخواہ نے ایڈہاک ٹیچرز کو تقرری سے ہی مستقل کرنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے باہر تین روز سے احتجاج پر بیٹھے سینکڑوں اساتذہ اور حکومت کے درمیان دو بار مذاکرات ہوئے ۔
احتجاجی اساتذہ نے اپنے پانچ مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے پیش کیے۔ جن میں بنیادی مطالبہ ملازمت کو تقرری سے مستقل کرنا تھا۔ دونوں فریقین کے درمیان پانچ میں سے چار نکات پر اتفاق ہوگیا۔ صوبائی حکومت نے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
بعد ازاں وزیر اعلی کے پی کے محمود خان نے تمام ایڈہاک ٹیچرز کو ان کی تاریخ تقرری سے مستقل کرنے کا اعلان کردیا۔ محمود خان نے کہا کہ مستقل ہونے والے اساتذہ کی سینیارٹی کو بھی تاریخ تقرری سے برقرار رکھا جائے گا۔
ایڈہاک ٹیچرز نے ریگولرائریشن اور تقرری سے سینیارٹی کا مطالبہ کیا جسے حکومت نے منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ علاوہ ازیں خواتین ایڈہاک ٹیچرز کی دوران زچگی چھٹیوں کی تنخواہ کٹوتی ختم کرنے کا مطالبہ بھی منظور کرلیا گیا۔
دونوں فریقین نے 250ایڈہاک ٹیچرز کو جاری شوکاز نوٹسز اور صدر کے پی عطا الرحمن کی برطرفی ختم کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔ پانچویں مطالبے سی پی فنڈ ختم کرنے پر ایڈہاک ٹیچرز اور صوبائی حکومت کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔ جو جلد ختم ہونے کا امکان بھی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.