Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کیلئے گورنر کا جاری آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کیلئے گورنر کا جاری کردہ آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی زینب عمیر نے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گورنر پنجاب نے14جون کو صوبائی اسمبلی کے اختیارات کے حوالے سے آرڈیننس جاری کیا تھا جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی درخواست میں کہا گیا کہ گورنر کی جانب سے جاری آرڈیننس سے سیکرٹری اسمبلی کے اختیارات محدود کردیئے گئے ۔ اجلاس نوٹیفائی یا ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار سیکرٹری قانون کو دیدیا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گورنر کا جاری کردہ آرڈیننس رولز آف اسمبلی سے متصادم اور آئین کے خلاف ہے۔ گورنر کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسمبلی سے باہر بلانے کا اختیار نہیں ہے لہٰذا گورنر پنجاب کا جاری کردہ آرڈیننس آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ حتمی فیصلے تک آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا جائے۔ رکن اسمبلی زینب عمیر نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ ایوان اقبال میں بلائے گئے۔ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.