Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

‘وزیر اعظم عمران آج قوم سے خطاب کریں گے’

وزیر اعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آج قوم سے خطاب کریں گے۔ یہ بات وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتائی ۔ ان کا کہنا ہے کہ’وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قوم کو آگاہی دیں گے۔’

واضح رہے کہ دو روز قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ہمراہ گورنر ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے بتایا تھا کہ آئندہ ہفتے وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب بھی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارت نے وادی میں ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.