Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی حکومت کاسابق حکمرانوں کی جانب سےسرکاری خزانےسےخرچ کیےگئےاربوں روپے وصول کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نےپیپلزپارٹی اور(ن)کےادوار میں سابق حکمرانوں کی جانب سےسرکاری خزانےسےخرچ کیےگئےاربوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کےاجلاس میں سابق سربراہان مملکت کےکیمپ آفسز،سیکیورٹی اوربیرونی دوروں پرسرکاری اخراجات کی تفصیلات پیش کی گئیں،

دستاویزکےمطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نےکیمپ آفس اورمیڈیکل اخراجات کی مد میں4ارب31کروڑ83 لاکھ روپےسرکاری خزانے سےخرچ کیے،جبکہ سابق صدرآصف زرداری نے3ارب16کروڑ41 لاکھ خرچ کیے۔

دستاویزات میں بتایاگیاہےکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےسرکاری خزانےسے8ارب72 کروڑ69لاکھ خرچ کیے،جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےاپنےدورحکومت میں35کروڑ،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے24 کروڑ،راجہ پرویزاشرف نےبطور وزیراعظم32کروڑ اورسابق صدرممنون حسین نے30کروڑروپےسرکاری خزانےسےخرچ کیے۔

کابینہ اجلاس کےبعد پریس بریفنگ کےدوران وفاقی وزیرمراد سعید نےکہاکہ عمران خان بنی گالہ گھرکاخرچ خود اٹھاتےہیں،عمران خان کے گھرکی سڑک انکےاپنے پیسوں سےبنی،وزیراعظم اوروزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کاکوئی کیمپ آفس نہیں،بلکہ کسی وزیرکابھی کوئی کیمپ آفس نہیں ہے۔

مراد سعید نےکہاکہ اسٹیٹ بینک کےڈیٹا کےمطابق سندھ اور جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ غربت ہے، سپریم کورٹ میں جمع رپورٹ کے مطابق تھر میں ہر سال 500 بچے بھوک سے مرتے ہیں، نواز شریف کی سیکیورٹی پر 4 ارب31 کروڑ سے زائد آصف زرداری کی سیکیورٹی پر 316 کروڑ 41 لاکھ 18 ہزار روپے سے زائد، شہباز شریف پر 872 کروڑ 79 لاکھ 59 ہزار روپے جب کہ یوسف رضا گیلانی نے 24 کروڑ سے زائد خرچ کیے گئے۔

وفاقی وزیرنےکہاکہ2017میں سیکیورٹی کےنام پرآصف زرداری کےپاس 164گاڑیاں تھیں،یوسف رضاگیلانی کےلاہورمیں3جبکہ ملتان میں 2 کیمپ آفس تھے،شہبازشریف کےپاس5کیمپ آفسزتھے،نوازشریف کا2015میں امریکا کےدورےپرخرچہ4 لاکھ ڈالرسےزائد تھا،عمران خان قطرجاتےہیں توپاکستان اورپاکستانیوں کی بات کرتےہیں اوریہ قطرصرف قطری خط لینےجاتےتھے۔شہبازشریف نے556مرتبہ نوازشریف کا جہاز استعمال کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.