Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی اےسی کا گریڈ17سے22کےتمام سرکاری افسران کےتبادلوں کاحکم

اسلام آباد۔پارلیمنٹ کی ذیلی پبلک اکاونٹس کمیٹی نےتین سال سےزیادہ کسی بھی محکمےکےایک ہی اسٹیشن پرتعینات گریڈ 17سے22 کے تمام سرکاری افسران کےتبادلوں کا حکم دےدیا،کمیٹی اجلاس کےدوران بجلی خراب ہوگئی جس کی وجہ سےکمیٹی روم میں ایمرجنسی لائیٹس لا کررکھ دی گئیں،تقریبا آدھےگھنٹےتک بجلی بحال نہ ہونےپراجلاس کی کاروائی ملتوی کردی گئی جبکہ کمیٹی نے بجلی کی بندش کے معاملے پر سی ڈی اے کو انکوائری کرانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب لی۔

منگل کوپارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کااجلاس کنوینئرنورعالم خان کی صدارت میں ہوا،جس میں وزارت مواصلات کے مالی سال 2017-18 کےآڈٹ پیرازکاجائزہ لیاگیا،اجلاس کےدوران کنوینئر کمیٹی نورعالم خان نےسرکاری افسران کےتبادلوں کامعاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ جو بھی سرکاری افسرتین سال سےزیادہ اپنےمحکمےکےکسی اسٹیشن میں تعینات ہواس کاٹرانسفر محکمے کے دوسرے اسٹیشن میں کیا جائے،تین سال سے زیادہ کسی افسر کو ایک اسٹیشن پر نہیں رہنا چاہیئے،قانون یہ کہتا ہے۔

اس موقع پراین ایچ اے حکام نےتبادلوں والےافسران کی فہرست بھی کمیٹی کےسامنےپیش کی،اجلاس کے دوران بجلی خراب ہوگئی جس کی وجہ سےاجلاس کی کاروائی روکنی پڑی جبکہ کمیٹی روم میں ایمرجنسی لائیٹس لاکررکھ دی گئیں،تقریباآدھےگھنٹےتک بجلی بحال نہ ہوئی جس پرکنوینئرکمیٹی نےشدید تشویش کااظہارکیااورآئیسکو حکام کو فون کرنےکی ہدایت کی تاہم بجلی بحال نہ ہونےپراجلاس کی کاروائی ملتوی کرنی پڑی،جبکہ کنوینئر کمیٹی نےبجلی کی بندش کےباعث اجلاس ملتوی ہونےکی وجہ سےہونےوالےنقصان کاآڈٹ پیرابنانےکی بھی ہدایت کی،کمیٹی نےبجلی کی بندش کےمعاملے پرسی ڈی اےکوانکوائری کرانےکاحکم دیتےہوئےرپورٹ طلب لی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.