Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی وزیر نے 9ہزار 502 ارب روپے کا مالی سال 2022-23 کا بجٹ پیش کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ پیش کیا۔اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔
بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اتحادی حکومت کا پہلا بجٹ پیش کرنا اعزاز کی بات ہے۔ حکومت میں تمام اکائیوں کی نمائندگی ہے۔ چار سالوں سے معاشی ترقی رک گئی اور قومی اتحاد تتر بتر ہو گیا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابقہ حکومت میں ہر چیز کی قیمت بڑھی، ناتجربہ کار ٹیم نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا۔ سابق حکومت کے دور میں عام آدمی بری طرح متاثر ہوا۔، غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن ہو گئی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پونے چار سال میں ایک ناتجربہ کار ٹیم نے ملکی معیشت ڈبو دی۔ گزشتہ حکومت میں ہر سال ایک نیا وزیر خزانہ بجٹ تقریر کرتا رہا۔ یہ لوگ بات کر کے مکر جانے کے ماہر ہیں۔ یہ عالمی اداروں کے ساتھ بھی بات کر کے مکر گئے۔
انہوں نے عالمی اداروں کے سامنے بھی اپنا موقف تبدیل کیا۔ معیشت کے سٹرکچر کے بگاڑ کودرست کرنے کیلئے ریفارمز کی ضرورت ہوتی ہے۔ گزشتہ حکومت اصلاحات سے دامن چراتی ہے۔ جس وجہ سے آج معیشت اپنے پاں پر کھڑی نہ ہو سکی۔

[pdf-embedder url=”https://akhbarekhyber.com.pk/wp-content/uploads/2022/06/CamScanner-06-10-2022-16.49.pdf” title=”CamScanner 06-10-2022 16.49″]

وفاقی حکومت کی بجٹ تجاویز

کابینہ اور سرکاری اہلکاروں کی پیٹرول کی حد کو40 فیصد کم کیا جائے گا، بجٹ تقریر
بجٹ تقریرحکومتی خرچ پر لازمی بیرونی دوروں کے علاوہ تمام دوروں پر پابندی ہوگی، بجٹ تقریر
اسلام آباد: پنشن فنڈ قائم کیا جارہاہے جس کیلئے رقم جاری کردی گئی ، بجٹ تقریر
اسلام آباد:پنشن کی مد میں بجٹ میں530ارب روپے کا تخمینہ ہے ، بجٹ تقریر
اسلام آباد:آیندہ مالی سال گروتھ کا ہدف5فیصد رکھا گیا ہے،بجٹ تقریر
اسلام آباد:جی ڈی پی کو67کھرب سے بڑھا کر78.3کھرب تک پہنچایا جائے گا، بجٹ تقریر
اسلام آباد:مہنگائی کی شرح11.5فیصد پر لائی جائے گی ، بجٹ تقریر
اسلام آباد:ٹیکس کی شرح جی ڈی پی کے9.2فیصدتک لے جائی جائے گی ،بجٹ تقریر
اسلام آباد:مجموعی خسارہ 8.6فیصد ہے ، اس کو کم کرکے 4.9فیصد پر لایا جائیگا،بجٹ تقریر
اسلام آباد:مجموعی پرائمری بیلنس جی ڈی پی کا منفی 2.4فیصد ہے ، بجٹ تقریر
اسلام آباد:بہتر کرکے 0.9فیصد پر لایا جائیگا ،بجٹ تقریر
اسلام آباد:برآمدات35ارب ڈالر تک بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں گے،بجٹ تقریر
اسلام آباد:آیندہ مالی سال ترسیلات زر33.2ارب ڈالر بڑھنے کی توقع ہے ،بجٹ تقریر
اسلام آباد:آیندہ مالی سال درآمدات میں کمی لاکر 70ارب تک لائی جائیں گی ،بجٹ تقریر
اسلام آباد:رواں سال جی ڈی پی میں ٹیکسز کا حصہ 8.6فیصد ہے،بجٹ تقریر
اسلام آباد:اگلے سال جی ڈی پی میں ٹیکسز کی شرح 4.9فیصد تک لائی جائے گی،بجٹ تقریر
اسلام آباد:مجموعی پرائمری بیلنس جی ڈی پی کا منفی 2.4فیصد ہے،بجٹ تقریر
اسلام آباد:اگلے سال مجموعی پرائمری بیلنس کو مثبت0.9فیصد تک لایا جائے گا،بجٹ تقریر
اسلام آباد:رواں سال ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں6ہزار ارب روپے ہوں گی،بجٹ تقریر
اسلام آباد:ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں صوبوں کا حصہ3501ارب روپے رہا،بجٹ تقریر
اسلام آباد:اگلے سال ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں7ہزار4ارب روپے ہوں گی،بجٹ تقریر
اسلام آباد:اگلے سال ٹیکس وصولیوں میں صوبوں کا حصہ 4100ارب روپے ہوگا،بجٹ تقریر
اسلام آباد:وفاقی حکومت کی نیٹ آمدن4904ارب روپے ہوگی،بجٹ تقریر
اسلام آباد:نان ٹیکس ریونیو2ہزار ارب روپے ہوگا،بجٹ تقریر
اسلام آباد:اگلے سال وفاقی حکومت کے کل اخراجات9502ارب روپے ہوں گے،بجٹ تقریر
اسلام آباد:اگلے مالی سال کے دوران قرض کی ادائیگی پر3950ارب روپے خرچ ہوں گے،بجٹ تقریر
اسلام آباد:16سو سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافے کی تجویز، بجٹ تقریر
اسلام آباد:ایچ ای سی کے بجٹ میں بلوچستان اور ضم اضلاع کیلئے5ہزار وظائف شامل ہیں ،بجٹ تقریر
اسلام آباد:بلوچستان کے ساحلی علاقوں کیلئے الگ اسکالر شپس شامل ہیں ،بجٹ تقریر
اسلام آباد:طالبعلموں کو ایک لاکھ لیپ ٹاپس آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے ،بجٹ تقریر
اسلام آباد:1600سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے،بجٹ تقریر
اسلام آباد:الیکٹرک انجن کی صورت میں قیمت پر2فیصد ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جائے گا،بجٹ تقریر
اسلام آباد:1600سی سی سے بڑی گاڑیاں لینے پرنان فائلرزپرٹیکس کی شرح100سے بڑھاکر200فیصد کرنیکی تجویز
اسلام آباد:بینکنگ کمپنیوں پرٹیکس کی شرح 39سے بڑھا کرسپرٹیکس سمیت 42فیصد کرنے کی تجویز
اسلام آباد:پاکستان میں کاروبار کرنے والے ہرملکی یا غیرملکی شہری کو ٹیکس دینا ہوگا،بجٹ تقریر
اسلام آباد:کریڈٹ،ڈیبٹ اورپری پیڈ کارڈ سے باہررقم بھیجنے والے فائلرز کو 1 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا
اسلام آباد:کریڈٹ،ڈیبٹ اورپری پیڈ کارڈ سے باہررقم بھیجنے والے نان فائلرز کو2فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی تجویز
اسلام آباد:کریڈٹ،ڈیبٹ اورپری پیڈ کارڈ پر ودہولڈنگ ٹیکس ایڈجسٹ کیا جاسکے گا،بجٹ تقریر
اسلام آباد:200یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنیوالوں کوسولرپینل خریداری کیلئے آسان اقساط قرضہ دیاجائیگا
اسلام آباد:زرعی مشینری اور اجناس کے بیجوں پر سیلزٹیکس ختم کرنے کی تجویز ہے،بجٹ تقریر
اسلام آباد:افراداورایسوسی ایشن آف پرسنزکی سالانہ آمدن3کروڑیااس سے زائد پر2فیصد ٹیکس کی تجویز
اسلام آباد:رواں مالی سال وفاق کانیٹ ریونیو3803ارب روپے رہا ،بجٹ تقریر
اسلام آباد:رواں مالی سال وفاق کا نان ٹیکس ریونیو1315ارب روپے ہونے کی توقع، بجٹ تقریر
اسلام آباد:رواں مالی سال وفاق کے کل اخراجات 9118ارب روپے ہوں گے، بجٹ تقریر
اسلام آباد:رواں مالی سال پی ایس ڈی پی کے اخراجات550ارب روپے ہوں گے ، بجٹ تقریر
اسلام آباد:رواں مالی سال قرضوں کی ادائیگی کی مد میں3144ارب روپے خرچ ہوں گے،بجٹ تقریر
اسلام آباد:صنعتی اداروں کوپہلے سال ابتدائی نقصان کی مد میں ایڈجسٹمنٹ 50سے بڑھاکر100فیصد کرنیکی تجویز
اسلام آباد:درآمد کے وقت صنعتی اداروں سے حاصل تمام ٹیکسز ایڈجسٹ کرنے کی تجویز ہے،بجٹ تقریر
اسلام آباد:ڈھائی کروڑ روپے سے زیادہ کے غیرمنقولہ گھرکی ویلیو5فیصد کے برابرفرضی آمدن تصورہوگی
اسلام آباد:اس آمدن پر ایک فیصد ٹیکس عائد ہوگا،بجٹ تقریر
اسلام آباد:غیرمنقولہ جائیداد پرکیپٹل گین ٹیکس ایک سال ہولڈنگ کی صورت میں15فیصد سے لاگو کرنے کی تجویز
اسلام آباد:کیپٹل گین ٹیکس6سال بعد صفر ہوجائے گا،بجٹ تقریر
اسلام آباد:فائلرز کیلئے خریدوفروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح1فیصد سے بڑھا کر2فیصد کرنے کی تجویز
اسلام آباد:نان فائلرز کیلئے پراپرٹی کی خریداری پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح5فیصد کرنے کی تجویز،بجٹ تقریر
اسلام آباد:آیندہ مالی سال بی آئی ایس پی کی رقم 250ارب سے بڑھا کر364ارب روپے کردی گئی،بجٹ تقریر
اسلام آباد:یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن پر اشیا کی سبسڈی کیلئے12ارب روپے رکھے گئے ہیں،بجٹ تقریر
اسلام آباد:رمضان پیکج کے طور پر 5ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے ،بجٹ تقریر
اسلام آباد:بی آئی ایس پی کے تحت 90لاکھ خاندانوں کوبینظیر کفالت کیش ٹرانسفرپروگرام کی سہولت ملے گی
اسلام آباد:بینظیر کفالت کیش ٹرانسفر پروگرام کیلئے266ارب روپے رکھے گئے ہیں ، بجٹ تقریر
اسلام آباد:بینظیرتعلیمی وظائف پروگرام کادائرہ 1کروڑ بچوں تک بڑھایا جائے گا،بجٹ تقریر
اسلام آباد:بینظیرتعلیمی وظائف پروگرام کیلئے 35ارب سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے، بجٹ تقریر
اسلام آباد:مزید 10ہزار طالبعلموں کو انڈر گریجوایٹ اسکالر شپس دی جائیں گی،9ارب سے زائد رقم مختص
اسلام آباد:بینظیر نشوونما پروگرام تمام اضلاع تک بڑھا دیا جائیگا،لاگت 21.5ارب روپے ہوگی،بجٹ تقریر
اسلام آباد:مستحق افراد کے علاج اور امداد کیلئے پاکستان بیت المال کیلئے 6ارب روپے مختص ،بجٹ تقریر
اسلام آباد:پیٹرولیم شعبے کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے آئندہ مالی سال71ارب روپے دیے جائیں گے،بجٹ تقریر
اسلام آباد:صنعتوں کیلئے جلد گیس کی قیمتوں کا اعلان کریں گے ،بجٹ تقریر
اسلام آباد:آیندہ مالی سال ایچ ای سی کیلئے 65ارب روپے مختص کیے ہیں ،بجٹ تقریر
اسلام آباد:ایچ ای سی کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 44ارب روپے مختص کیے ہیں ،بجٹ تقریر
اسلام آباد:نان فائلرز کیلئے ٹیکس کی شرح 100فیصد سے بڑھا کر200فیصد کرنے کی تجویز
اسلام آباد:الیکٹرانک انجن کی صورت قیمت کا 2فیصد ایڈوانس ٹیکس لیے جانے کی تجویز، بجٹ تقریر
اسلام آباد:اگلے سال تنخواہ دار طبقے کیلئے ماہانہ 1لاکھ روپے تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا،بجٹ تقریر
اسلام آباد:انفرادی اور ایسوسی ایشن آف پرسنز پر ٹیکس چھوٹ کی بنیادی حد بڑھانے کی تجویز،بجٹ تقریر
اسلام آباد:انفرادی،ایسوسی ایشن پرسنزپرٹیکس چھوٹ کی بنیادی حد4لاکھ سے بڑھا کر6لاکھ کرنیکی تجویز
اسلام آباد:بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پرٹیکس10فیصد سے کم کرکے5فیصد کرنے کی تجویز،بجٹ تقریر
اسلام آباد:پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پرٹیکس10فیصد سے کم کرکے5فیصد کرنے کی تجویز،بجٹ تقریر
اسلام آباد:شہدا کی فیملی پرٹیکس10فیصد سے کم کرکے 5فیصد کرنے کی تجویز،بجٹ تقریر
اسلام آباد:چھوٹے ریٹیلرز کیلئے فکس ٹیکس مقرر، 3ہزار سے10ہزار روپے ماہانہ ہوگا،بجٹ تقریر
اسلام آباد:یہ ٹیکس ریٹیلر سے بجلی کے بلوں کے ساتھ وصول کیا جائے گا،بجٹ تقریر
اسلام آباد:رواں مالی سال انٹرسٹ پیمنٹس میں کل اخراجات 3144ارب روپے ہوں گے،بجٹ تقریر
اسلام آباد:ملکی انٹرسٹ پیمنٹس2770ارب روپے،بیرونی انٹرسٹ پیمنٹس 373ارب روپے ہونیکا تخمینہ
اسلام آباد:آیندہ مالی سال انٹرنل اور ایکسٹرنل انٹرسٹ پیمنٹس کے 3950ارب روپے رہنے کاتخمینہ
اسلام آباد:رواں مالی سال پبلک ڈیٹ جی ڈی پی کا 72.5فیصد ہے ،بجٹ تقریر
اسلام آباد:مارچ2022میں پبلک ڈیٹ 44ہزار365ارب روپے تک پہنچ چکا ہے،بجٹ تقریر
اسلام آباد:حکومت کے قرض لینے کی حد جی ڈی پی کا 60فیصد مقرر کی گئی ہے ،بجٹ تقریر
اسلام آباد:رواں مالی سال میں ایف بی آر کے ریونیو 6ہزار ارب روپے ہوں گے، بجٹ تقریر
اسلام آباد:ریونیو میں صوبوں کا حصہ 3512 ارب روپے رہا ، بجٹ تقریر
اسلام آباد:رواں مالی سال درآمدات76ارب ڈالر کی متوقع ہیں ،بجٹ تقریر

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.