Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی

 وزیراعظم کی فیصلوں پر عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدرات وفاقی کابینہ میں ای سی سی کےفیصلوں کی توثیق کردی جبکہ وزیراعظم نے فیصلوں پر عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،اجلاس میں19نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا اور نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں وفاقی کابینہ نےای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی اور کابینہ کےفیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ لیتےہوئے وزیراعظم نے فیصلوں پر عملدرآمدیقینی بنانیکی ہدایت کردی۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کےسربراہ اور جینکو ون، ٹو، تھری کےسربراہان کی تعیناتی ایجنڈے کاحصہ تھی جبکہ سی ای او سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی تعیناتی کی منظوری اورانفارمیشن کمیشن ارکان کی سیلری پیکیج کی منظوری بھی ایجنڈےمیں شامل تھی۔وفاقی کابینہ کےاجلاس میں مہلک بیماریوں کےعلاج کے پروگرام کی بحالی، پیپرا رولز2004میں ترامیم اور فیصل آباد میں آبی وسائل کیلئے فرانس سے94ملین یورو قرض معاہدے کی منظوری کے امور پر زیرغور آئے۔

اجلاس میں عابد حسین،افروز عالم لہری نامی افرادکو یو اے ای،سعودی عرب کےحوالے کرنے کا جائزہ لیا گیا جبکہ فارمیسی کی تعلیم کے اداروں کے الحاق اور سرکاری افسران کی دہری شہریت سے متعلق عدالتی فیصلے پر بھی غور کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.