Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان افغان امن عمل کو آگے بڑھانےکیلئےہرممکن کوشش کررہاہے،شہریارآفریدی

وزیر اعظم عمران خان کا کامیاب اورتاریخی دورہ امریکہ افغان امن عمل کی بنیاد بنےگا،پرامن اورترقی کی راہ پرگامزن افغانستان پاکستان میں امن میں معاون ثابت ہوگا،وفاقی وزیر

کابل۔وفاقی وزیر شہریارآفریدی نےکہاہےکہ پاکستان افغان امن عمل کوآگےبڑھانےکیلئےہرممکن کوشش کررہاہے،وزیراعظم عمران خان کا کامیاب اورتاریخی دورہ امریکہ افغان امن عمل کی بنیاد بنےگا،پرامن اورترقی کی راہ پرگامزن افغانستان پاکستان میں امن میں معاون ثابت ہو گا۔

جمعرات کو وزیرسیفران وانسداد منشیات شہریارخان آفریدی کا افغانستان کی تاریخی وادی پنج شیرآمد پرافغان وزیرصحت ڈاکٹرفیروزالدین فیروزاورڈپٹی گورنرصادقی نےشہریارخان آفریدی کا استقبال کیا

۔شہریارخان آفریدی کئی دہائیوں بعد وادی پنج شیرکادورہ کرنیوالےپہلے پاکستانی وزیرہیں۔وزیر سیفران شہریارخان آفریدی نےکمانڈر احمد شاہ مسعود کےمزارپرحاضری دی،پھولوں کی چادرمزارپرچڑھائی اوردعا کی،انہوں نےمہمانوں کی کتاب میں اپنےتاثرات قلمبند کئے۔

شہریارآفریدی نےکہاکہ پاکستان افغان امن عمل کوآگےبڑھانےکیلئےہرممکن کوشش کررہاہے۔انہوں نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان کا کامیاب اور تاریخی دورہ امریکہ افغان امن عمل کی بنیاد بنے گا۔

انہوں نےکہاکہ پرامن اورترقی کی راہ پرگامزن افغانستان پاکستان میں امن میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نےکہاکہ تمام افغان سیاسی قائدین اور سیاسی گروہ پاکستان کیلئےبرابرہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان افغان امن عمل کاسب سےبڑا پارٹنرہے۔افغان عوام افغانستان کےمستقبل کا فیصلہ کرینگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.