Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان عالمی ثالثی کا خیرمقدم کرتا ہےلیکن بھارت گریزاں نظر آتا ہے۔چینی وزیرخارجہ وانگ ژی

بیجنگ-چین کےوزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی ثالثی کا خیرمقدم کرتا ہے لیکن بھارت گریزاں نظر آتا ہے۔

بیجنگ میں نیشنل پیپلزکانگریس کےدوسرے سیشن کی سائڈ لائنز پر صحافیوں سے بات کرتےہوئےچینی وزیرخارجہ نےپاکستان کےقیام امن اور کشیدگی کےخاتمےکیلیےاقدامات کی تعریف کرتےہوئےکہا کہ پاکستان عالمی ثالثی کاخیرمقدم کرتاہےلیکن بھارت گریزکرتا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا اہم ترین اتحادی ہے اور ہمیشہ رہےگا تاہم چین امید کرتاہےکہ پاکستان اور بھارت تصادم کا راستہ اختیار کرنے کی بجا ئے مذاکرات سے مسائل کا حل نکالیں تاکہ خطے میں امن کےلیےسازگار ماحول میسر آئے۔
چینی وزیرخارجہ وانگ ژو نےکہاکہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمےکےخواہش مند ہیں،پاکستان اوربھارت کو ماضی کی تلخیاں بھلاکر اچھے تعلقات استوار کرنےچاہیئے،اس حوالےسےپاکستان کےاقدام خوش آئند اور قابل ستائش ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.