Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بلاول بھٹو کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کریں گے

لاہور:پیپلزپارٹی کےچیرمین بلاول بھٹو زرداری نےسابق وزیراعظم نوازشریف سےملاقات کا فیصلہ کیاہے۔ملک میں دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کےدرمیان سیاسی منظرنامےپربڑی پیش رفت سامنےآئی ہے۔بلاول بھٹو کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کریں گےاورپیپلز پارٹی نے ملاقات کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دیدی ہےجس میں نوازشریف سےبلاول بھٹو کی ملاقات کی اجازت مانگی گئی ہے۔

ذرائع کےمطابق محکمہ داخلہ پنجاب نےبلاول بھٹو کو نوازشریف کی عیادت کی اجازت دےدی ہےاوربلاول آج شام 5 بجے نوازشریف کی عیادت کے لئے کوٹ لکھپت جیل جائیں گے۔

بلاول بھٹو کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کی صحت کےبارے میں دریافت کرناچاہتےہیں اوروہ اپنےٹویٹ میں بھی انکی صحت پرتشویش کا اظہارکرچکےہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان اوربلاول بھٹو زرداری نےایک دوسرےکےخلاف تند وتیزبیانات دیےتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.