Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان میں ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد کورونا متاثرین

پاکستان میں کورونا وائرس:  نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 921 ہوگئی جبکہ اموات 2839 تک پہنچ گئیں۔سرکاری سطح پر فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج صبح تک ملک میں کورونا کے 2058 نئے کیسز کا اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ ملک میں 2669 مزید افراد کورونا وائرس سے مکمل شفایاب ہوگئے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھا جس کے بعد اس کے پھیلاؤ میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوا اور اب اس وقت ملک کے 20 شہروں میں وائرس کے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی ہوچکی ہے۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 1740 نئے کیسز کا اضافہ ہوا۔سرکاری سطح پر اعداد و شمار فراہم کرنے کے قائم کیے گئے ڈیش بورڈ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 1740 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 55 ہزار 878 ہوگئی۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی وبا سے مزید 288 افراد متاثر ہوئے.اعداد و شمار کے مطابق ان نئے کیسز کے بعد وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 569 سے بڑھ کر 8 ہزار 857 تک پہنچ گئی۔

گلگت بلتستان

ادھر گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس نے مزید 14 افراد کو متاثر کیا. ڈیش بورڈ کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد ایک ہزار 129 سے بڑھ کر ایک ہزار 143 تک جاپہنچی۔

آزاد کشمیر

علاوہ ازیں آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 647 سے بڑھ کر 663 ہوگئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے سب سے کم متاثرہ علاقے میں مزید 16 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔

صحتیاب افراد

تاہم ملک میں جہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی تعداد بڑھ رہی ہے وہیں اس سے شفاپانے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں ڈیش بورڈ پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب افراد کی تعداد میں 2 ہزار 669 کا اضافہ ہوا۔جس کے بعد ملک میں اب تک اس وائرس سے مکمل صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 53 ہزار 721 سے بڑھ کر 56 ہزار 390 ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.