Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان میں کورونا وبا سے 35 ہزار 458 افراد متاثر، ساڑھے 9 ہزار سے زائد صحتیاب

دنیا بھر میں 43 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر اور 2 لاکھ 97 ہزار سے زائد اموات کا سبب بننے والا مہلک کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک ملک میں مجموعی طور پر 35 ہزار 458 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 761 اموات بھی ہوچکی ہیں۔سرکاری سطح پر فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج ابھی تک 73 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ روز یعنی 13 مئی کو ملک میں ایک روز میں اب تک کے سب سے زیادہ 2468 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔آج (14 مئی) کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیسز اور صحتیاب ہونے والوں کی تصدیق کی گئی۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 63 نئے کیسز کا اضافہ ہوا۔سرکاری سطح پر قائم ویب سائٹ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں 63 نئے مریض آئے، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 759 سے بڑھ کر 822 ہوگئی۔

گلگت بلتستان

ادھر گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا۔اس حوالے سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس نے مزید 7 افراد کو متاثر کیا۔جس کے بعد وہاں اب تک کورونا وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 475 سے بڑھ کر 482 ہوگئی۔

آزاد کشمیر

اسی طرح وائرس سے سب سے کم متاثر علاقے آزاد کشمیر میں بھی مزید 3 افراد متاثر ہوئے۔جس کے بعد آزاد کشمیر میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 88 سے بڑھ کر 91 تک جا پہنچی۔

صحتیاب افرادعلاوہ ازیں ملک میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔اس وبا سے شفا پانے والوں کی تعداد میں اس تیزی سے اضافہ ہونا ان لوگوں کے لیے حوصلہ افزا ہے جو ابھی وائرس سے متاثر ہیں۔اس سلسلے میں فراہم کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مزید 883 افراد اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔جس کے بعد ملک میں اب تک صحتیاب افراد کی تعداد 8812 سے بڑھ کر 9695 تک پہنچ گئی۔

ملک کی مجموعی صورتحال

ان تمام کیسز کے بعد اگر ملک کی مجموعی صورتحال دیکھیں تو اب تک 35458 افراد متاثر ہیں جس میں سے 761 کا انتقال ہوگیا ہے جبکہ 9695 صحتیاب ہوگئے تو اس طرح ملک میں ابھی 25 ہزار 2 فعال کیسز موجود ہیں۔

ملک میں سندھ سب سے زیادہ 13 ہزار 341 کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے، جس کے بعد پنجاب میں 13 ہزار 231 افراد متاثر ہوئے ہیں۔اسی طرح خیبرپختونخوا میں 5252 افراد وائرس کا شکار ہوئے تو وہی بلوچستان میں یہ تعداد 2239 ہے۔اسلام آباد میں یہ وائرس 822 لوگوں کو متاثر کرچکا جبکہ گلگت بلتستان میں 782 اور آزاد کشمیر میں 91 لوگ اس وائرس کا شکار بنے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.