Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان نےکلبھوشن یادیو کےخلاف کیس اچھی تیاری کےساتھ لڑاہے،ترجمان دفترخارجہ

اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کامفصل ثبوت ہے،کرتار پور راہداری پر14جولائی کو مذاکرات ہونگے،اس حوالےسےمزید تفصیل وہاں پردیں گے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پروزیراعظم عمران خان21سے23جولائی کو واشنگٹن جائیں گے،پاکستان شمالی کوریاپرعائد پابندیوں کے حوالےسےمکمل عمل درآمد کررہا ہے،ڈاکٹر محمد فیصل

اسلام آباد۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نےکہاہےکہ پاکستان نےعالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کےخلاف کیس اچھی تیاری کےساتھ لڑاہے،اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کامفصل ثبوت ہے،کرتارپورراہداری پر14جولائی کو مذاکرات ہونگے،اس حوالےسےمزید تفصیل وہاں پردیںگے،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پروزیراعظم عمران خان21سے23جولائی کوواشنگٹن جائیںگے،پاکستان شمالی کوریاپرعائد پابندیوں کےحوالےسےمکمل عمل درآمدکررہا ہے۔

جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نےہفتہ واربریفنگ دیتےہوئےکہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی وحشیانہ بربریت جاری ہے،قابض افواج کےہاتھوں گزشتہ روزمزید ایک کشمیری کو شہید کردیاگیا،اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کمیشن کی دوسری رپورٹ کاخیرمقدم کرتےہیں،رپورٹ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کامفصل ثبوت ہے۔

ڈاکٹرمحمد فیصل نےمطالبہ کیاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرائےاوربھارت کونہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے سے روکے۔

ڈاکٹرمحمد فیصل نےکہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پروزیراعظم عمران خان21سے23جولائی کو واشنگٹن جائیں گے،وہاں رکنےکےحوالے سے وزیراعظم خود بیان دے چکے ہیں،امریکی دورہ کے حوالےسےتمام تفصیل دی جاچکی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نےکہاکہ کرتار پور راہداری پر14جولائی کو مذاکرات ہونگے،اس حوالےسےمزید تفصیل وہاں پردیں گے،پاکستان نے 80 فیصد کام مکمل کرلیا،بھارت نےکتناکیا ابھی نہیں معلوم،اس حوالےسےہونے والےمعاہدےکی تفصیل ابھی سامنے نہیں لائی جاسکتی۔

ڈاکٹر محمد فیصل نےکہاکہ سزائےموت یافتہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ17جولائی کوآئیگاہم نےتیاری اچھی کی اوراچھا کیس لڑا، ہمارا گمان اور کوشش اچھی ہے، 17 جولائی کو ہی اس کیس پر تبصرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دوحہ میں افغان امن کے لیے مذاکرات جاری ہیں، پاکستان اس میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کے حوالے سے مکمل عمل درآمد کررہا ہے، کسی شمالی کوریا کے شہری کو پاکستانی ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.