Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

برطانیہ میں کچھ لوگ مخصوص سوچ کو اجاگر کرنےکی کوشش کررہے ہیں,شاہ محمود

لندن:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاہےکہ یورپ میں کچھ لوگ پشتونوں میں مخصوص سوچ اجاگرکررہےہیں لیکن اگرہم متحد ہوجائیں تو انتشار کی خواہش مند قوتیں ناکام ہوجائیں گی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےبرطانیہ میں متحدہ پشتون سوسائٹی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اورپاکستانی برادری سےخطاب کیا۔ تقریب میں پشتون شہریوں نےبڑی تعداد میں شرکت کی اور وزیر خارجہ کو روایتی پشتون پگڑی پہنائی۔

شاہ محمودقریشی نےکہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں میں سےپندرہ لاکھ صرف برطانیہ میں رہائش پذیرہیں،کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی آپکاجمہوری حق ہے،جس کاہم احترام کرتےہیں،یہ پندرہ لاکھ ایک آوازبن جائیں توانتشارکابیج بونےکی خواہش مندقوتیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ میں کچھ لوگ مخصوص سوچ کو اجاگر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، یورپی یونین میں بھی ایک خاص سوچ کوہوا دینےکی کوشش جارہی ہے،یہ کون کررہا ہے،ان کےمقاصد کیا ہیں اوریہ کیا حاصل کرنا چاہتےہیں؟ان سوالات کی تہہ تک جانا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نےکہاکہ تحریک پاکستان میں قائد اعظم کی قیادت میں پختونوں،بلوچوں،سندھیوں،پنجابیوں کےساتھ ساتھ بنگالیوں نےبھی بہت بڑاحصہ ملایاتھا،تاریخ کایہ حصہ ہےکہ وہ تحریک پاکستان کاحصہ تھے،پاکستان کو نیچادکھانےکی خواہش رکھنےوالی قوتوں نےوہاں انتشارکےبیج بوئےاورنفرت کو ہوا دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.