Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان نے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ میچز کی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان نے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی۔
آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا ۔ بھارت کو ایک نمبر نیچے یعنی پانچویں نمبر پر جگہ مل سکی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی رینکنگ میں بہتری ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کے باعث آئی۔
ون ڈے رینکنگ میں12ایک روزہ میچ کھیل کر1ہزار 505پوائنٹس حاصل کرنے والی نیوزی لینڈ اول نمبر پر براجمان ہے۔ جس کی ریٹنگ 125ہے ۔ دوسرے نمبر پر برطانوی ٹیم ہے جس نے19میچ کھیلے اور 2ہزار353پوائنٹس سمیٹے تاہم ریٹنگ 124رہی۔
اسی طرح آسٹریلیا نے18میچز کھیلے اور ایک ہزار 929پوئنٹس حاصل کیے ۔ اس کی ریٹنگ107رہی جس کے باعث آسٹریلوی ٹیم رینکنگ میں تیسرے نمبر پر نظر آئی۔ پاکستان نے19میچ کھیل کر2ہزار پانچ پوائنٹس حاصل کیے اور 106ریٹنگ کی حقدار ٹھہری۔
بھارت22میچ کھیلنے کے باوجود صرف 2ہزار 304پوائنٹس بنا سکا ۔ بھارت کی ریٹنگ105رہی اور چوتھی پوزیشن پر لڑکھڑا گیا۔ اس طرح پاکستان نے چوتھی پوزیشن چھین کر بھارت کو پانچویں نمبر پر دھکیل دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں 53رنزسے شکست دیکر کلین سوئپ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.