Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چیف الیکشن کمشنر حمزہ شہباز اور مریم نوازسے ہدایت لیتا ہے، عمران خان کا الزام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہر ہفتے چیف الیکشن کمشنر وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازسے ہدایت لیتا ہے۔ یہ الیکشن کمیشن کوساتھ ملا کردھاندلی سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔
کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ جب تک زراعت ٹھیک نہیں ہوگی ۔ تب تک ملکی سیکیورٹی خطرے میں ہے۔ زراعت دنیا کا ایشوہے۔ یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے قحط کا خوف ہے۔ روس، یوکرین جنگ کی وجہ سے گندم کی شارٹیج اورقیمتیں بڑھیں گی۔
عمران خان نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کوبے شمارنعمتوں سے نوازا ہے۔ پاکستان صرف زراعت پرتوجہ دے توملکی دولت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ آج کسانوں کے برے حالات ہیں۔ اگرکسانوں کے حالات ٹھیک نہ کیے گئے تو پاکستان کو فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ ہوگا۔ عمران خان امپورٹڈ حکومت سے مجھے زیادہ امید نہیں۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے 60روپے پٹرول، فی یونٹ بجلی10روپے بڑھا دی گئی۔ مہنگائی کا کسانوں پربہت اثر پڑے گا۔ اگر کسانوں کو ٹارگیٹڈ سبسڈی نہ دی تو فوڈ سکیورٹی ایشو بنے گا۔ کسانوں کی مدد تحریک انصاف کے منشورمیں شامل ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں خوشحالی زراعت کے ذریعے آئے گی۔ ہماری حکومت نے کسانوں کوسبسڈی دی تھی۔ سیڈ، کاٹن، ڈی اے پی، یوریا پر ہم نے سبسڈی دی تھی۔ دنیا سے پانچ فیصد کم قیمت پر ہم یوریا بیچ رہے تھے۔ آج یوریا کی بوری کی قیمت بڑھ گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.