Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

لاہور:پاکستان نےجذبہ خیرسگالی کےتحت مزید 100 بھارتی ماہی گیروں کورہاکردیا ہے۔پاکستان کی طرف سےبھارتی قیدیوں کی رہائی کےدوسرے مرحلےمیں مزید100ماہی گیروں کوآزادی مل گئی ہے۔رہائی پانےوالےبھارتی ماہی گیرپیرکو واہگہ بارڈرکےراستے اپنے وطن لوٹ جائیں گے۔

بھارتی ماہی گیروں کو کراچی سےٹرین کےذریعےلاہورریلوے اسٹیشن اوریہاں سےبسوں کےذریعےواہگہ بارڈر پہنچایاجارہا ہے،جہاں انہیں بھارتی سفارتخانے کی طرف سے عارضی سفری دستاویزات فراہم کی جائیں گی۔

دفترخارجہ نے رواں ماہ 360 بھارتی قیدیوں کو4 مراحل میں رہاکرنےکااعلان کیا تھا،رہائی پانےوالےبھارتیوں میں355ماہی گیراور5 سویلین شہری شامل ہیں۔8 اپریل کو100 بھارتی ماہی گیروں کی پہلی کھیپ کورہا کیاگیا تھا۔اب22اپریل کو مزید 100ماہی گیرجبکہ 29 اپریل کو55 ماہی گیر اور5 سویلین رہا کیے جائیں گے۔

یکم جنوری 2019 میں پاکستان اوربھارت کے مابین قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا تھا۔ جس کے مطابق پاکستان کی مختلف جیلوں میں 537 بھارتی شہری قید ہیں جن میں 54 سویلین جبکہ 483 ماہی گیر شامل ہیں جبکہ بھارتی جیلوں قید پاکستانی شہریوں کی تعداد 347 ہے جن میں 249 سویلین اور 98 ماہی گیرشامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.