Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کا چہرہ بے نقاب کیا،وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کا چہرہ بے نقاب کیا ہے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کا چہرہ بے نقاب کیا ہے اور پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرسلامتی کونسل کے تین اجلاس ہوچکے ہیں، بھارت ہندوتوا نظریے سے مسلمان اور دیگراقلیتوں کو دیوارسے لگا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا رویہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، بھارتی جبرسے حریت تحریک کو مزید تقویت ملی، بھارتی فوج نے حریت رہنماں کو مسلسل قید میں رکھا ہوا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کوبدلنا چاہتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کا چہرہ بے نقاب کیا ہے، بھارتی میڈیا بھی مودی سرکارکے مظالم کے خلاف آوازبلند کررہا ہے۔گزشتہ 18ماہ سے مقبوضہ کشمیرمیں مکمل بلیک آٹ ہے،نہتے کشمیریوں کے گھروں کو نذرآتش کیا گیا، بھارتی قابض افواج کے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سازمظالم جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.