Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی سیریز اپنے نام کرلی

کرائسسٹ چرچ(ویب ڈیسک) سہ فریقی سیریز کے فائنل میں محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
کیویز کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے 59، گلین فلپس 29، مارک چیمپمن 25، ڈیون کانوے 14 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستانی باؤلرز نے میچ کے اختتامی لمحات نے شاندار باؤلنگ کا مظارہرہ کیا۔ آخری 5 اوورز میں محض 33 رنز دیئے اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاداب اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا، کپتان بابراعظم 15، محمد رضوان 34 جبکہ شان مسعود 19 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ تاہم محمد نواز کی مزاحمتی اننگز کھیلتے ہوئے 22 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔
نوجوان بیٹر حیدر علی نے 31 جبکہ افتخار احمد 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کیوی بالرز کی جانب سے مچل بریسول نے 2 جبکہ اِش سودھی، ٹم ساؤتھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.