پاکستان کے خلاف جیت کے باوجود بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے۔ پاکستان کی اننگز کے دوران ہارک پانڈیا کی گیند پر کلدیپ یاوید نے شاہین آفریدی کا کیچ ڈراپ کردیا جس پر پانڈیا نے ان پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اننگز کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں میں تکرار دکھائی دی۔
اس کے علاوہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے بھی کلدیپ یادیو کو کچھ کہا اور بھارتی کپتان کا غصہ واضح طور پر دیکھا گیا۔ بھارتی کھلاڑیوں کی لڑائی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دی۔
پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی اور یہ میچ ڈو اینڈ ڈائی کی صورت اختیار کرگیا ہے کیوں کہ پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے نمیبیا سےمیچ جیتنا ضروری ہے۔
منگل, مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز
- متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق
- افغانستان میں دہلی کی مداخلت اور پاکستان.. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین
- کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی: بی ایل اے کے اہم کمانڈر سمیت چار دہشتگرد ہلاک
- ایران کا آپریشن وعدہ صادق 4، اسرائیل اور امریکی اہداف پر حملوں کی نئی لہر
- آپریشن غضب للحق، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے جاری ، کابل میں ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفراسٹرکچر تباہ
- تیمرگرہ کے صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ، محمد اسرار پر حملے اور صحافیوں کو دھمکیوں کی شدید مذمت
- بلوچستان میں امن کے قيام کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
- افغان طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کا بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے: وزارت اطلاعات

