Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پختونخوا انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچرکےقیام سےطلباءوطالبات کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا،عاطف خان

حکومت صوبےکی ثقافت کو فروغ دینےاورآنےوالی نسلوں کےلئےتاریخ کومحفوظ بنانےکےلئےسنجیدہ اقدامات اُٹھارہی ہے،سینئر وزیر خیبر پختونخوا

پشاور۔خیبر پختونخوا کےسینئروزیربرائےسیاحت،ثقافت،کھیل وامورنوجوانان محمد عاطف خان نےعبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں پختونخواانسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچرکا افتتاح کیا۔

انسٹی ٹیوٹ میں فائن آرٹس کےطالبعلموں کو نیشنل کالج آف آرٹس اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کی طرزپرتربیت فراہم کی جائیگی۔اس موقع پرعبدالولی خان یونیورسٹی کےوائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خورشید خان بھی موجودتھے۔

افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئےسینئر وزیرنےکہاکہ انسٹی ٹیوٹ کےقیام سےطلباء وطالبات کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا ہمارے صوبے کےنوجوانوں میں کافی صلاحیتیں موجود ہیں موجودہ حکومت انکی صلاحیتوں کو ابھارنےکےلیے مواقع فراہم کررہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صوبے کی ثقافت کو فروغ دینےاورآنےوالی نسلوں کے لئے تاریخ کو محفوظ بنانےکےلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھارہی ہے۔ اپنی تہذیب و ثقافت کو نئی نسل کے لیے محفوظ کریں گے۔

خیبر پختونخوا میں 20 کروڑ روپےکی لاگت سےآرٹ اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایاجارہاہے۔اسکےعلاوہ ثقافت کےفروغ کےلئے بہت جلد صوبے میں پڑوسی ممالک کی ثقافت پر مشتمل ثقافتی ہفتہ منایا جائیگا۔جسمیں چائینہ،افغانستان اور ایران کی ثقافت شامل ہوں گی۔اسکے علاوہ ثقافت کو فروغ دینے کے لئے صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ثقافتی مراکز قائم کئے جائینگے۔

صوبائی وزیرثقافت نےکہاکہ ثقافت کو ترقی دیکرہم دنیاکو بتاسکتےہیں کہ پاکستانی ایک پرامن قوم ہیں۔ دنیا میں وہ قومیں ترقی کےمنازل طے کرتی ہیں جو اپنی ثقافت کو اجاگر کرتے ہیں۔

سینئر وزیر نےمزید بتایاکہ ماضی میں حکمرانوں کی غلط ترجیحات کی وجہ سےعبد الولی خان یونیورسٹی مردان کو معاشی مسائل کاسامنا رہا اب صوبائی حکومت نے30 کروڑ روپے کےفنڈز فراہم کر کے یونیورسٹی کومعاشی بحران سےنکالا ہےاورکوشش ہےکہ وفاقی حکومت، سے بھی فنڈز مل جائیں تاکہ ضلع مردان، صوابی اور چارسدہ کے نوجوانوں کو مردان میں اعلی تعلیم کی سہولیات کا سلسلہ جاری رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.