Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پرویز الٰہی کا پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی سے استعفے واپس لینے کا مشورہ

لاہور(ویب ڈیسک) پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفے واپس لینے کا مشورہ دے دیا۔
مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفوں پر نظرثانی کا مشورہ دیا ہے ۔ کہا ہے کہ استعفیٰ واپس لے لیں تو بہتر ہے۔
یہ مشورہ انہوںنے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران دیا۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ پارلیمنٹ حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے کا جمہوری فورم ہے۔ تحریک انصاف ایوان سے باہر آکر اپنے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گی۔ تحریک اںصاف کو پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے۔
جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ کے مشورے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آگاہ کروں گا۔ پنجاب میں20حلقوں پر ضمنی انتخاب کیلئے چوہدری پرویز الٰہی نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.