Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ٹی آئی قیادت کی ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے عمل میں شامل نہ ہونے کی ہدایت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے عمل میں شامل نہ ہونے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو باقاعدہ ہدایات جاری کردیں۔ قیادت نے ارکان کو کہا ہے کہ وہ استعفوں کی تصدیق کے عمل کا حصہ نہ بنیں ۔ اس سلسلے میں ارکان سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے لیے نہ جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت نے پارٹی ارکان کے سامنے موقف اپنایا ہے کہ ہم استعفے دے چکے ہیں ۔ مزید کسی اقدام کی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان کو6جون کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.