Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور:فائرنگ سے3 افراد کو قتل اور2 کو زخمی کردیا،دو ملزمان گرفتار

پشاور۔پشاورمیں دیرینہ دشمنی کی وجہ س ملزمان نےفائرنگ کرکے3افراد کو قتل اور2کوزخمی کردیا،پولیس نےکارروائی کرتےہوئے2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔پولیس کےمطابق پشاورکےعلاقےدلازاک روڈ یوسف آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جسکےنتیجےمیں3افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کےمطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سےپیش آیا،زخمیوں میں ایک راہ گیربھی شامل ہے۔

پولیس نےواقعہ کےبعد کارروائی کرتےہوئے2ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔پولیس کےمطابق دونوں فریقین کےمابین دشمنی چلی آرہی تھی کہ جس پردونوں نےآمناسامناہونےپرایک دوسرے پرفائرنگ کی نتیجے میں3 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔مقتولین کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.