Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور:40سےزائد بچوں کی حالت بگڑنےپر مشتعل افراد نےبنیادی مرکزصحت کی عمارت کو آگ لگادی

پشاور:ماشو خیل میں40سےزائد بچوں کی حالت بگڑنے پرمشتعل افراد نے اسپتال میں توڑ پھوڑکی اوربنیادی مرکز صحت کی عمارت کو آگ لگادی جبکہ ان کا الزام ہے کہ بچوں کی حالت پولیو ویکسین پلانے سے خراب ہوئی۔
پشاورکےعلاقےماشو خیل اسپتال میں علاقہ مکینوں نےشدید احتجاج کیا اوراسپتال میں توڑپھوڑکی،مشتعل افراد نےاسپتال کا مین گین توڑدیا جبکہ بنیادی مرکز صحت کی عمارت کو آگ لگادی۔

ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کاکہنا ہےکہ بچوں کی حالت تشویشناک نہیں ہے،بچوں کو قےاورسرچکرانے کی شکایت ہے۔دوسری جانب کوآرڈینیٹرای پی آئی کامران آفریدی نےکہاکہ پولیو ویکسین سےری ایکشن ہوہی نہیں سکتا،ویکسین زائد المعیاد بھی نہیں ہے،تمام بچوں کی حالت نارمل ہے۔

کامران آفریدی نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق بھی پولیو ویکسین سے ری ایکشن نہیں ہوا، ماشوخیل میں بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے کچھ انکاری والدین بھی ہیں، بچوں کی حالت کسی اور وجہ سے خراب ہوئی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.