Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سری لنکا بم دھاکے:ہلاکتوں کی تعداد 290 تک پہنچ گئی

کولمبو:سری لنکا میں ایسٹر کےموقع پرتین گرجا گھروں اور4ہوٹلوں سمیت8 دھماکوں کےنتیجےمیں ہلاکتوں کی تعداد 290 تک پہنچ گئی اور تقریباً 500زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

سری لنکا کےدارالحکومت کولمبو میں ایسٹرکےموقع پردہشت گردی کی بڑی کارروائی سامنےآئی جہاں یکےبعدیگرے مختلف مقامات پر 3 گرجا گھروں اور 4 ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سری لنکن پولیس کے مطابق دارالحکومت کولمبو میں آٹھواں دھماکا اس وقت ہوا جب اہلکار ایک گھر میں تلاشی کے لیے داخل ہوئے تو خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

پولیس کےمطابق خود کش دھماکےکےنتیجے میں3اہلکاربھی ہلاک ہوئےجبکہ دہشت گردی کےتمام واقعات میں ہلاک ہونےوالوں میں امریکی اور برطانوی سمیت 35 غیر ملکی شامل ہیں جب کہ 4 پاکستانی بھی زخمی ہوئے۔

میڈیا کےمطابق کوچیکاڈے، سینٹ سیبسٹن اوربیٹیکولا چرچ میں اس وقت دھماکے ہوئےجب ایسٹر کی دعائیہ تقریبات جاری تھیں۔کولمبو میں ہی شانگری ہوٹل،سینیمین گرانڈ اورکنگسبری سمیت’دیہی والا’ چڑیا گھر کےقریب ہوٹل میں دھماکےہوئے،حکام کاکہنا ہےکہ دھماکوں میں 400سےزائد افراد زخمی ہوئے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

دھماکوں کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا جب کہ حکومت نے عارضی طور پر سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی۔

سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دھماکوں سے تعلق کے شبے میں 8 مشتبہ افراد گرفتار کیے ہیں جو کہ مقامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تفتیش میں حملہ آوروں کے ممکنہ غیر ملکی روابط کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

سری لنکن وزیراعظم کے مطابق ممکنہ حملوں کی پہلے سے اطلاعات تھیں لیکن اطلاعات ہونے کے باوجود مناسب اقدامات نہ ہونے کی تحقیقات ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح دہشت گردوں کو پکڑنا ہے تاکہ دہشت گردی سری لنکا میں سر نہ اُٹھا سکے۔

دھماکوں کےبعد دنیا بھرسےسری لنکن حکومت اورعوام سےاظہاریکجہتی اوردھماکوں کی مذمت کےبیانات آنےکاسلسلہ جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان نےاپنےمذمتی بیان میں کہاکہ ایسٹرکےموقع پرسری لنکامیں خوفناک دہشت گرد حملےاوراسکےنتیجےمیں ہونےوالےقیمتی جانوں کےضیاع کی شدید ترین الفاظ میں مذمت اورسری لنکن بھائیوں سےدلی ہمدردی وتعزیت کااظہارکرتاہوں،غم اوردکھ کی اس گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے ساتھ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں دہشت گردی کے حملوں میں 138 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوئے، امریکا سری لنکا کی مدد کے لیے تیار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.