Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پنجاب حکومت کا ارشد ندیم کے گاؤں میں اسٹیڈیم کی فوری تعمیر کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے ارشد ندیم کے گاؤں میں اسٹیڈیم کی فوری تعمیر شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
صوبائی وزیر کھیل پنجاب تیمور خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں ان کا استقبال میں خود کروں گا۔ ارشد سمیت میڈلز لینے والے تمام اتھلیٹس کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
ملک تیمور خان نے کہا کہ ارشد ندیم پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہیں پہلے بھی سپورٹس سہولیات دیں اب بھی ہرممکن سہولیات دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب اسپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھاتا رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.