Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پنجاب میں بارشیں، وہاڑی میں مکان گرنے سے خاتون جاں بحق ایک شوہر شدیدزخمی

وہاڑی( میاں اسلم دولتانہ ) پنجاب میں بارشوں نے تباہی مچانا شروع کردی۔ وہاڑی میں مکان گرنے سے خاتون جاں بحق ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
وہاڑی کے علاقہ پیپلزکالونی میں شدید بارش میں مکان گرگیا ۔ بیس سالہ شادی شدہ خاتون جاں بحق ہوگئی ۔ شادی شدہ دلہن چھت کے نیچے دب کر جاں بحق ہوئی ۔ مکان کے نیچے دب کر خاوندمحمدخلیل شدید زخمی ہوگیا۔
اہل علاقہ کاکہناہے کہ مکان گرنے کی اطلاع کے باوجود ریسکیو سمیت کوئی انتظامی اہلکار موقع پر نہیں پہنچا۔ محمدخلیل نامی نوجوان اور اس کی بیوی مکان میں سوئے ہوئے تھے کہ تیزبارش میں مکان گرگیا۔ جاں بحق ہونے والی بیس سالہ لڑکی کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے بارشوں کی پیش گوئی کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے کوئی کنٹرول روم نہیں بنایاگیا۔اہل علاقہ نے ریسکیو ٹیموں اور انتظامیہ کی بے حسی پر احتجاج کرتے ہوئے ذمہ دار حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.