Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پنجاب میں حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان کی تعداد سامنے آگئی،پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 186ہے

لاہور(زمل خان) پنجاب میں حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان کی تعداد سامنے آگئی۔ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے183ارکان اسمبلی ہیں ،اتحادیوں کے ساتھ 198ارکان ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومتی اتحادیوں میں ق لیگ کے10، آزاد 4ارکان اور راہِ حق پارٹی کے ایک رکن اسمبلی شامل ہیں۔
ذرائع نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے پاس 173ارکانِ اسمبلی ہیں ۔ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے 165، پیپلز پارٹی کے7اور ایک آزاد رکن اپوزیشن کے ساتھ ہے۔
کسی بھی پارٹی کو پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے 186ووٹ درکار ہوتے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے20ارکان ن لیگ کا ساتھ دیں تو بزدار حکومت ختم ہو سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.