Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں سے ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کردیا ہے۔ آئی جی پی

٭ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے بہترین کارکردگی پر افسروں و جوانوں کو نقد انعامات اور توصیفی اسنادسے نوازا۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزخیبر پختونخواپولیس
پشاور: 15دسمبر 2020 ٹیلی فون نمبر۔9213688
٭ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے بہترین کارکردگی پر افسروں و جوانوں کو نقد انعامات اور توصیفی اسنادسے نوازا۔
٭ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں سے ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کردیا ہے۔ آئی جی پی
٭ اچھی کارکردگی پر افسروں و جوانوں کو انعامات دینے سے دلی خوشی ملتی ہے ۔ آئی جی پی
٭ پولیس میں جزا و سزا کا عمل برابر جاری رہے گا۔ آئی جی پی
(پریس ریلیز)
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والی دیگر ایجنسیوں کی موثر کاروائیوں سے دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی کے خلاف گھیرا تنگ ہو کر مسلسل کامیابیاں حاصل کی جارہی ہیں۔
یہ بات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں کوہاٹ اور بنوں پولیس، محکمہ انسدادِ دہشت گردی اور انٹیلی جنس بیورو کے افسروں و جوانوں کے اعزاز میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ واضح رہے کہ کوہاٹ، سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس بیورو کے اہلکاروں نے فرقہ واریت کےدو مختلف واقعات میں تین افراد کے قاتلوں کو گرفتار کیا تھا۔ جبکہ بنوں پولیس نے ایک کامیاب کاروائی کے دوران مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھیں۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے مذکورہ تینوں واقعات میں پولیس، کاﺅنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ اور انٹیلی جنس بیورو کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کمٹمنٹ کی تعریف کی اور انعام یافتہ گان سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کی شب و روز کوششوں سے صوبے میں مجموعی طور پر اچھی پولیسنگ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جس کے نتیجے میں کئی ایک دہشت گردوں، بھتہ خوروں، اغواکاروں، ٹارگٹ کلرز اور منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پی نے کہا کہ بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والی دیگر ایجنسیوں کے مابین مثالی تعاون اور ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ اور ان کی مشترکہ کاوشوں سے صوبے میں شرپسندوں کے خلاف پے درپے مسلسل کامیابیاں مل رہی ہیں۔ آئی جی پی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس فورس میں جزا و سزا کا عمل برابر جاری رہیگا۔اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی جبکہ بُری کارکردگی پر بازپُرس کی جائیگی۔ آئی جی پی نے کہا کہ فورس کمانڈر کی حیثیت سے انہیں اچھی کارکردگی پر جوانوں کو انعامات دینے سے انتہائی طمانیت اور دلی خوشی ملتی ہے اور انعام یافتہ گان پر زور دیا کہ وہ اپنی اچھی کارکردگی کے گراف کو مزید آگے بڑھاکر خیبر پختونخوا پولیس کی قدر و منزلت میں مزید اضافہ کریں۔
اس موقع پر جن افسروں و جوانوں کو بہترین کارکردگی پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازاگیا، ان میں کوہاٹ پولیس کے ایس پی آپریشن / ڈی پی او کرم طاہر اقبال، ڈی ایس پی سٹی بشیر داد، ڈی ایس پی سپیشل برانچ کوہاٹ / ایس پی انوسٹی گیشن ہنگو مجیب الرحمن، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمر حیات، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ایم آر ایس اسلام الدین، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن سٹی فیاض خان، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کینٹ قسمت خان، انچارج ڈی ایس بی عظمت خان، ریڈر ٹو ڈی پی او خان افسر اور بنوں پولیس کے ایس ایچ او صابر حسین بلوچ، ایچ سی شہباز علی شاہ ، ایچ سی طارق نواز، ایچ سی زاہد نواز، کانسٹیبل جہانگیر خان، کانسٹیبل عبدالوہاب اور کانسٹیبل امان اللہ شامل تھے۔
ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر اشتیاق احمد، ایڈیشنل آئی جی پی انوسٹی گیشن فیروز شاہ، ڈی آئی جی کوہاٹ حفیظ طیب چیمہ، ڈی آئی جی فنانس سلیم مروت اور پرنسپل سٹاف آفیسر برائے آئی جی پی صمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.