Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

وفاقی حکومت نے ماہ نومبر کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 114 روپے 24پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 127روپے41 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کےتیل کی قیمت میں فی لیٹر 2روپے39 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 97 روپے18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 56 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت85روپے 33 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.