Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ،رمضان میں مہنگائی کاسونامی آئےگا’آل پاکستان انجمن تاجران

حکومت پیٹرولیم ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کررہی ہے '

لاہور۔آل پاکستان انجمن تاجران نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکو مسترد کرتےہوئےکہاہےکہ اس اقدام سےرمضان المبارک میں مہنگائی کاسونامی آئےگا،مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی سےعوام کےصبرکاپیمانہ لبریزہوگیاہےاورانکےاندرپکنےوالاکسی وقت بھی پھٹ سکتاہے،وزراءقیمتوں کاچین،ترکی اوردیگرممالک سےموازنہ کرتےوقت یہ بھی بتایاکریں کہ وہاں کی حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کس قدرخوشحال ہیں ۔

ان خیالات کااظہارمرکزی صدراشرف بھٹی نےاپنےدفترمیں مختلف مارکیٹوں کےعہدیداروں کےہنگامی اجلاس سےخطاب کرتےہوئےکیا۔ انہوں نےکہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سےعوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے جس سے کاروبارمیں شدید مندی کارجحان ہے۔ رمضان المبارک سےقبل پیٹرولیم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ قابل مذمت ہےاورہمارا مطالبہ ہےکہ اسےفی الفور واپس لیا جائے۔

حکومت پیٹرولیم پروصول کئےجانےوالےٹیکسزکی صورت میں اپنےمنافع میں کمی کرکےعوام کو ریلیف دے۔اشرف بھٹی نےکہا کہ حکومت نےعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کےلئےپہلے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کو التواء میں رکھا اورپھریکدم طےشد ہ فارمولے کے مطابق اضافہ کردیا گیا۔

انہوں نےکہاکہ حکومت پیٹرولیم،بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکےآئی ایم ایف کی شرائط پوری کررہی ہےجس سےعوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔انہوں نےکہاکہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سےپیداوری لاگت اورٹرانسپورٹیشن کےاخراجات بڑھنےسےمہنگائی کی شرح میں کئی گنااضافہ ہوجائےگا لیکن حکومت اس طرف توجہ دینے کیلئےتیارنہیں جو تشویش کاباعث ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.