Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نوازشریف کی جیل منتقلی کےموقع پر مسلم لیگ(ن)کاسیاسی قوت کےمظاہرےکا فیصلہ

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نےاپنےپارٹی قائد نوازشریف کی ضمانت کی مدت ختم ہونےپر7مئی کی رات جاتی امرا سےکوٹ لکھپت جیل منتقلی کےموقع پرسیاسی قوت کا مظاہرہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن)کی نئی تنظیم سازی کےبعد گزشتہ روزماڈل ٹاؤن لاہورمیں مسلم لیگ (ن) کےمرکزی سیکرٹریٹ میں نئےسینئرنائب صدر شاہد خاقان عباسی،مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال اورمسلم لیگ(ن)پنجاب کےنئےصدررانا ثناءاللہ کی مشترکہ صدارت میں اجلاس ہوا۔

پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران محمد نواز شریف کی 7 مئی کی رات جیل منتقلی کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ کچھ اراکین اسمبلی کی رائے تھی کہ نواز شریف نے ریلی وغیرہ کی صورت میں جانے سے منع کیا ہے اس لئے نواز شریف کی ہدایت اور رمضان المبارک کی وجہ سے کارکنوں کو جاتی امرا آنے سے منع کردیا جائے جبکہ زیادہ تر رہنماؤں کی رائے تھی کہ پارٹی کارکنوں کو متحرک اور فعال رکھنے کے لئے نواز شریف کی جیل منتقلی کے موقع پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جائے۔

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 7 مئی کو نماز تراویح کے بعد نواز شریف رات 12 بجے سے پہلے پہلے از خود جیل منتقل ہوں گے اور رات 8 بجے انہیں ان کی رہائشگاہ جاتی امرا رائیونڈ سے بڑی ریلی کی صورت میں کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے گا۔ جس کے روٹ کا فیصلہ اتوار کی شام تک کر لیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کےمطابق اجلاس میں کہاگیاکہ رمضان المبارک کےمقدس مہینےمیں سیاسی سرگرمیاں نہ ہونےکےبرابرہوتی ہیں اسلئے نوازشریف سےاظہاریکجہتی کے موقع کو استعمال کیاجائے۔کارکنوں اور رہنماؤں پرمشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جوجاتی امراسے کوٹ لکھپت تک مختلف مقامات پراستقبال کیمپ لگانے،نوازشریف،مریم نوازاوردیگر مرکزی قیادت کےخطابات کےلئےساؤنڈ سسٹم اورگاڑیوں کا انتظام کرنےسمیت دیگرامورکی ذمہ دارہوں گی۔

کوٹ لکھپت جیل کےباہرپارٹی کارکنوں سےنوازشریف اورمریم نوازکلیدی خطاب کریںگے جس میں شہبازشریف کےمصالحتی بیانیےکی بجائےنوازشریف کےسخت گیربیانیےکو ہی پارٹی کااصل بیانیہ گردانےجانےکااعلان بھی متوقع ہے۔

پارٹی ذرائع کےمطابق جیل جانےسےقبل نوازشریف کی پارٹی کی نئی قیادت سےاہم ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں رمضان المبارک کےبعد متحدہ اپوزیشن کےذریعےحکومت کوہرممکن ٹف ٹائم دینےکی حکمت عملی طےکرنےاوربلدیاتی اداروں کےخاتمےکیخلاف پارٹی کی نئی قیادت کو ٹاسک بھی دیئےجائیں گےاورپارٹی کی نائب صدرمریم نوازکی سیاسی گرومنگ کےلئےانکی صدارت میں پارٹی اجلاسوں میں نوازشریف بیانیے کو ملک کے طول و عرض میں پھیلانے کے لئے تمام تر فیصلے کئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.