Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا

حکومت نے دسمبر کے پہلے 15 دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ ڈیزل کی قیمت 4 روپے فی لیٹر اضافے سے 105 روپے 43 پیسے ہوگئی۔ پیٹرول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 15 دسمبر تک ہوگا۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 100 روپے 69 پیسے، مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل بدستور 62 روپے 86 پیسے میں فروخت ہوگا۔ اوگرا کی جانب سے یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے ‏ورکنگ پیپر پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کیا گیا تھا جس میں پیٹرول 2 روپے 55 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.