Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ اب سلیکٹڈ کو جانا ہوگا۔ آصفہ بھٹو زرداری

بتاؤ تمہاری بات چلی یاہماری؟ فضل الرحمان

ملتان میں بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے پہلی بار کسی بڑے جلسہ عام سے خطاب کرکے اپنی سیاسی اننگز کا باقائدہ آغاز کردیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ اتنے جبر کے باوجود عوام نے اتنی بڑی تعداد میں یہاں پہنچ کر فیصلہ دے دیا ہے  کہ اب سلیکٹڈ کو جانا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ایک اسلامی، جمہوری اور فلاحی ریاست کے قیام کیلئے رکھی گئی تھی، جس کے حصول کی خاطر پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین سمیت ہزاروں کارکنان نے شہادتیں قبول کیں۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ‘انہیں لگتا ہے کہ ہم گرفتاریوں سے ڈر جائیں گے تو یہ انکی بھول ہے، اگر ہمارے بھائیوں کو گرفتار کیا گیا تو ہماری بہنیں جدوجہد کیلئے تیار ہیں’۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایم نے ملکی سیاست کے ہر مسئلے سے عمران خان کو لا تعلق کردیا۔

ملتان میں جلسہ عام سے خطاب میں سربراہ اتحاد مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کامیاب اورتاریخی اجتماع کے انعقاد اور ناجائز، نالائق حکومت کو شکست دینےپرعوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملتان کی شاہراہوں اورچوراہوں کوبندکیاگیا، ہمارےکارکنوں کو گرفتار کیا گیا، تشدد کیاگیا, دم ملتان میں تشددکےخلاف جمعے اورہفتے کوپورےملک میں احتجاج ہوگا، اور پورےملک کےکارکنوں کوپیغام دیتاہوں،13 دسمبرکو لاہور میں ٹاکراہوگا۔ فضل الرحمان نے مزید کہا کہ انتظامیہ نےکہاکسی قیمت پرجلسےنہیں کرنے دیں گے، ہم نے پریس کانفرنس میں کہا ہر قیمت پرجلسہ کریں گے، بتاؤ تمہاری بات چلی ہے یاہماری بات چلی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ انہوں نے پورے ملک میں جمعے اور اتوار کو مظاہرے کرنے کا بھی اعلان کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.