Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پیٹرول کے بعد یکم جولائی سے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد: یکم جولائی سے بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔ وزارت توانائی کے ذرائع کےمطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ  بنیادی ٹیرف کی مد میں کیا جائے گا  اور اضافےکا فیصلہ 10 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر نیپرا کے فیصلوں کے بعد ہوگا، نیپرا ان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ریونیو ضروریات کی درخواستوں پر سماعتیں مکمل کرچکا ہے جس کے بعد رواں ہفتے ہی نیپرا کی طرف سے فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فیصلےجاری ہونے کے بعد پاور ڈویژن بجلی کی قیمت بڑھانےکاحتمی فیصلہ کرسکے گی اور نیپرا کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی کا فیصلہ بھی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق فیول پرائسز، مہنگا ڈالر، گردشی قرضہ اور کمپنیوں کے نقصانات کے سبب بجلی مہنگی ہوگی تاہم قیمتوں میں اضافہ یکمشت نہیں مرحلہ وار ہو سکتاہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کا بنیادی ٹیرف ساڑھے 16روپے فی یونٹ سے زیادہ ہے ، نیپرا اور وزارت توانائی کا فیصلہ آنے پر اوسط بنیادی ٹیرف 24روپے سےتجاوز کر سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.