Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

یپرا نے بجلی مزید 3روپے 99پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے مہنگائی کے ستائی عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دیدیا۔ نیپرا نے بجلی مزید 3روپے 99پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
نیپرا میں بجلی کی قیمت میں 4روپے5پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ12 ارب55کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔
سی پی پی اے نے مزید کہا کہ بجلی پیدوار کی مجموعی لاگت 133ارب روپے رہی۔ ڈیزل سے 27 روپے فی یونٹ۔ فرنس آئل سے 28۔ ایل این جی سے16، کوئلے سے 14روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔31روپے فی یونٹ بجلی لاسز کی نذر ہوگئی۔
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3روپے 99پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی ۔ جس سے صارفین پر 51ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.