Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جولائی 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، نائب وزیراعظم اور نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کی ملاقات
    • وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں، معاشی اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ
    • مون سون بارشیں: صدر آصف علی زرداری کی تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
    • حکومت اُردو زبان کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، وفاقی وزیر اورنگزیب خان کچھی
    • جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کر گئے
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا
    • پاکستان اور ویسٹ انڈیز الیون کا چار روزه پریکٹس میچ بغیر نتیجے ختم
    • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو خطرہ قومی سلامتی کے خلاف خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان نے حوثیوں کو خبردار کر دیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی اے ایف ٹریننگ بیس میانوالی میں کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام 9 دہشتگرد ہلاک
    اہم خبریں

    پی اے ایف ٹریننگ بیس میانوالی میں کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام 9 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 4, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    راولپنڈی: پاک فوج نے پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا اور کلیئرنس آپریشن میں تمام 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے میانوالی ٹریننگ ائیربیس پر آج علی الصبح حملے کی کوشش کی جس پر پاک فوج نے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے پر پاک فوج نے بر وقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر حملہ ناکام بنایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاک فوج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 3دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے 3 طیاروں اور فیول باوزر کو نقصان پہنچا جب کہ جوانوں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشترکہ کلیئرنگ اور کومبنگ آپریشن مکمل کرلیا ہے اور اس دوران تمام 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جب کہ ائیر بیس پر ناکام حملے کے بعد محلقہ علاقوں میں کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر کلیئر نس آپریشن کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ حملے میں پی اے ایف کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، دہشتگردوں کے ناکام حملے میں 3 گراؤنڈ کیے گئے طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا اور تینوں طیارے نان آپریشنل تھے۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آپریشن کا فوری، پیشہ ورانہ اختتام امن دشمنوں کے لیے یاد دہانی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج چوکس رہتی ہیں، پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی خطرے سے وطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشتگردوں کے حملے میں 14 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشاہین ورلڈکپ کی تاریخ میں مہنگے ترین پاکستانی بولر بن گئے
    Next Article کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا، سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار
    Web Desk

    Related Posts

    دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، نائب وزیراعظم اور نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    جولائی 23, 2026

    وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں، معاشی اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ

    جولائی 23, 2026

    مون سون بارشیں: صدر آصف علی زرداری کی تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

    جولائی 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، نائب وزیراعظم اور نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    جولائی 23, 2026

    وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں، معاشی اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ

    جولائی 23, 2026

    مون سون بارشیں: صدر آصف علی زرداری کی تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

    جولائی 23, 2026

    حکومت اُردو زبان کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، وفاقی وزیر اورنگزیب خان کچھی

    جولائی 23, 2026

    جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کر گئے

    جولائی 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.