Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, ستمبر 13, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    • تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ٹی آئی کا مرضی کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا اعلان
    اہم خبریں نومبر 12, 2022

    پی ٹی آئی کا مرضی کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا اعلان

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی مرضی کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج سمیت 4 معاملات پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    گجرات میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ لوگوں کے دلوں میں بیٹھ چکا ہے۔  ملک کو اس بحران سے نکالنے کا واحد راستہ نئے انتخابات ہیں۔ اس میں تاخیر کے باعث ملک کی معیشت دن بدن گرتی چلی جائے گی۔
    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر آباد میں عمران خان پر فائرنگ کے بعد عوام شش وپنج میں مبتلا تھے کہ اب کیا ہوگا۔ ملک کو درپیش چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے تحریک نے فیصلہ کیا کہ لانگ مارچ کو جاری رکھا جائے گا۔ عمران خان نے انہیں ذمہ داری سونپی کی کہ لانگ مارچ اسی راستے پر چلے جس کا انہوں نے اعلان کیا تھا۔ ایک اور قافلہ اسد عمر کی سربراہی میں بھی چل رہا ہے۔
    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آج ہماری عدلیہ پر بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ قوم کو اس بھنور سے نکالنے کے لئے تاریخی کردار ادا کرے۔ پیر کے روز ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹر اسلام آباد اور اپنے اپنے صوبوں میں سپریم کورٹ کی رجسٹریز میں صبح ساڑھے 10 بجے درخواستیں دائر کریں گے۔ اپنی درخواستوں میں سپریم کورٹ کی توجہ4 نکات کی جانب مبذول کرارہے ہیں۔
    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ درخواست میں ہمارا پہلا نکتہ یہ ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو انصاف دیا جائے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ عدلیہ انہیں انصاف دے گی۔
    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ درخواست میں ہمارا دوسرا نکتہ ارشد شریف کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ہے۔ قوم جاننا چاہتی ہے کہ ان کے ساتھ کیا اور کیوں ہوا؟۔ قومی جاننا چاہتی ہے ان پر پوسٹ مارٹم رپورٹ کاندان کو تو نہیں ملی لیکن ٹی وی پر نشر ہوگئی۔
    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تیسرا نکتہ سائفر ہے، صدر پاکستان نے بھی اس حوالے سے سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے۔ اس معاملے کو دیکھنے کی درخواست کی ہے۔ مجھے ایف آئی اے نے نوٹس بھیجا ہے کہ میں پیش ہوجاؤں۔ میں نے تعاون کی حامی بھری ہے۔ میں نے سوال اٹھائے لیخن اب تک ان کا جواب نہیں ملا۔
    درخواست میں چوتھا نکتہ یہ ہوگا کہ قانون کی رو سے ایک شہری جو زخمی ہوگیا۔ ایک ایسا خاندان جن کا بیٹا شہید ہوگیا۔ انہیں اپنی مرضی کی ایف آئی آر درج کرانے کا حق ہے۔ عمران خان نے اپنے بیان میں 3 حضرات پر الزام لگایا ہے۔ یہ 3 حضرات اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔ عام تاثر ہے کہ شفاف تحقیقات کیسے ممکن ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمیڈیکل کالجز میں داخلہ کے امیدواروں کے لئے خوشخبری
    Next Article وجیہہ سواتی قتل کیس کے مرکزی ملزم رضوان حبیب کو سزائے موت سنا دی گئی
    Saqib Butt

    Related Posts

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ستمبر 11, 2026

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.