Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے عدالت میں آرٹیکل184تھری کے تحت درخواست دائرکی ۔ جس میں ادارہ شماریات، وفاق، الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن ، صوبائی چیف سیکرٹریز اور سیکرٹری کابینہ کوفریق بنایا گیا ہے۔
تحریک انصاف نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نئی مردم شماری ہونے تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول آئین اور قانون کے خلاف ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا شیڈول غیرآئینی اور غیر قانونی قراردیا جائے۔ الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو انتخابی عمل یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔ الیکشن کمیشن کو کسی قسم کی انتخابی عمل میں تاخیرسے روکا جائے ۔ قرار دیا جائے کہ3مئی2018میں کروائی گئی حلقہ بندیاں درست ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.