Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ30روز میں کرنے کا حکم چیلنج کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ30روز میں کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ30روز میں کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف اسی عدالت میں انٹرکورٹ اپیل دائر کی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ30روز میں کرنے کا حکم دیا۔
جس پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کافیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر2014سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.