Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بلین ٹری سونامی کے اثرات سامنے آنے لگے

لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بلین ٹری سونامی کے اثرات سامنے آنے لگے۔ بنجر زمین سر سبز ہونے لگی۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

عمران خان نے ٹویٹر پر ویڈیوز اور تصویریں شیئرکیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارا بلین ٹری سونامی پروگرام ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ہے۔ جو پہلے ہی ہمارے ماحول اور جنگلی حیات پر اثرات مرتب کر رہا ہے۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

انہوں نے لکھا کہ2020 سے پہلے چھانگا مانگا کے جنگل کی 2500ایکڑ بنجر زمین تھی ۔ جو بلین ٹری سونامی کے تحت لگائے جانے والے پودوں کے بعد سرسبز ہو گئی ہے۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

عمران خان نے کہا کہ گزشتہ سال لاہور میں راوی سگیاں پل کے قریب میاواکی جنگل کا آغاز کیا تھا۔ صرف ایک سال کے دوران یہاں پر ناقابل یقین پیش رفت دیکھی گئی۔ ہم نے 70سے زیادہ لاہور میں میاواکی جنگل اگائے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ لاہور کے وسط میں موجود جنگل کے باغبان کہہ رہے ہیں مذکورہ جنگل جنگلی حیات سے بھرا ہوا ہے۔ بلوکی نیچر ریزرو نے 2019 میں مقامی قبضہ مافیا سے زمین واپس لے کر یہاں منصوبہ شروع کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.