Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈالر میں اضافہ جاری، امریکی کرنسی 228 روپے تک پہنچ گئی

کراچی(ویب ڈیسک)ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بدترین گراوٹ کا تسلسل جاری ہے۔ ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی کی قیمت 228روپے تک جاپہنچی ہے۔
کاروبار کے آغاز پر ہی ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 3روپے 8پیسے مہنگا ہونے سے امریکی کرنسی 227روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید 3روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ اضافے کے بعد اوپن ٹریڈ مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 229روپے 50پیسے ہو گئی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بے لگام گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ روپے کی بے قدری کی وجہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی عدم استحکام کی صورتحال کے درمیان مارکیٹ کا معاشی رہنمائی سے محروم ہونا ہے۔
روپے کی قدر میں گراوٹ میں تیزی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ منفی کیے جانے۔ یورو بانڈ کی پیداوار میں اضافے اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی فعال سپلائی نہ ہونے کے بعد ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.