Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈالر 3روپے 48پیسے مہنگا ہونے کے بعد 239روپے 50پیسے پر فروخت ہونے لگا

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی روپے کی بے قدری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج بھی انٹربینک میں ڈالر کا بھا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 3روپے 48پیسے مہنگا ہونے کے بعد 239روپے 50پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں3روپے50پیسے اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر242روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت آنے کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 57روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ جس کے باعث ملکی قرضوں کے بوجھ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں8.25فیصد کمی دیکھی گئی۔ 22 جولائی کو روپیہ 228روپے36پیسے کے ساتھ کم ترین سطح پر بند ہوا ۔15جولائی کو ڈالر کے مقابلے میں اس کا ریٹ210روپے95پیسے تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.