Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیپرا نے 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹر ک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک میں بجلی کی قیمتوں میں 9 روپے 89پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
سی پی پی اے کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ سی پی پی اے نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی9روپے89پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی۔
سی پی پی اے نے کہا کہ گزشتہ ماہ 13ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ پیدا شدہ بجلی کی لاگت213ارب روپے رہی۔ فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 36روپے20پیسے، کوئلہ20روپے 80 پیسے۔ مقامی گیس8روپے92پیسے، ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت28روپے38 پیسے فی یونٹ رہی۔
درخواست میں کہا گیا کہ ایران سے 19روپے 57پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی ۔42پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی۔
نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں9روپے 89پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ہو گا۔ اس کے نتیجے میں بجلی کے صارفین پر ایک ماہ میں100ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کراچی کے شہریوں کے علاوہ تمام صارفین پر ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.