Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی کابینہ کا چیف جسٹس کے سوموٹو اختیار بنچ بنانے پر قانون سازی کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے سوموٹو اختیار اور بنچ بنانے کے اختیار کے حوالے سے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے ڈی جی ایف آئی اے رائے طاہر کو عہدے ہٹا کر انسداد دہشتگردی کا نیشنل کوآرڈینیٹر لگا دیا ۔ ڈی جی ایف آئی اے کا عہدہ محسن بٹ کو دیدیا جو پولیس سروس کے گریڈ 22کے افسر ہیں۔
اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے عدالتی اختیارات پر قومی اسمبلی میں بحث کرانے کا فیصلہ کیا ۔ وزیر اعظم نے تمام وزرا کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وفاقی کابینہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے سوموٹو اختیار اور بنچ بنانے کے اختیار کے حوالے سے قانون سازی کا فیصلہ کیا ۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف سپریم جیوڈیشل کونسل سے ریفرنس واپس لینے کی منظوری دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.