Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قرار

کوئٹہ:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قراردے دی گئی۔  الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 سے متعلق انتخابی عذرداری کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے ، الیکشن ٹریبونل کی سربراہی جسٹس عبداللہ بلوچ نے کی ۔ الیکشن ٹریبونل نے رکن قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.